ہندوبرادری کی ہجرت بدترین حکمرانی کا ثبوت ہےجھگڑا
ن لیگ اقلیتوںکے حقوق کی حفاظت کریگی،پی پی نے71ء میں بھی ملک...
ن لیگ اقلیتوںکے حقوق کی حفاظت کریگی،پی پی نے71ء میں بھی ملک توڑا،پریس کانفرنس۔ فوٹو: جہانزیب حق
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ حکومت ہندو برادری کوبھارت ہجرت کرنے سے روکنے کیلیے اقدامات کرے حکومت نے کوتاہی برتی اوراس سلسلے میں بدترین گورننس کی مثال پیش کی ہے۔
پیپلزپارٹی کے موجودہ دورحکومت میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیںہے نوازشریف اورن لیگ اقلیتوں کے ساتھ ہیں اوران کے حقوق کی حفاظت کریںگے،لفظ اقلیتیںکا لفظ ہی ختم کردیناچاہیے ،ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفرجھگڑانے کہا کہ حکومت اقلیتوںکاتحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹردرشن نے کہاکہ ہندولڑکیوں کو اغواکرکے شادی اورعدالتوں میںپیش کرنے سے ملک کی دنیا بھرمیںبدنامی ہورہی ہے،وفاقی اورسندھ حکومت نے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔
قبل ازیںپشاورمیںجشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑانے کہاکہ جب بھی مسلم لیگ کمزورہوئی اس کافائدہ ملک دشمن قوتوںنے اٹھایا،1971میںموجودہ حکمران جماعت اس ملک کودولخت کرکے اپنے کردارکاثبوت دے چکی ہے،قوم کومایوسی کے بجائے پر امید رہناچاہیے نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے پوری طرح تیارہیں پیر صابر شاہ نے نے کہا کہ اگرخدا نخواستہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ بھرپورکامیابی حاصل نہ کرسکی تواس ملک کی سلامتی سوالیہ نشان بن جائے گی ۔