اسکول وینز میں از خود گیس سلنڈر نصب کرنے پر پابندی عائد

جن گاڑیوں میں کمپنیوں کی جانب سے سی این جی سلنڈر نصب ہیں ان پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، چیف سیکریٹری

چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے ریکارڈ کے نظام کو بھی مربوط بنایا جائے گا اور تمام گاڑیوں میں نصب گیس سلنڈر کی متعلقہ اداروں کے تعاون سے جانچ بڑتال بھی کی جائے گی. فوٹو: فائل

چیف سیکریٹری سندھ محمد اعجاز چوہدری نے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنیوالی گاڑیوں میں ازخود گیس سلنڈر نصب کرنے پر فوری پابندی عائد کردی۔

تاہم جن گاڑیوں میں کمپنیوں کی جانب سے سی این جی سلنڈر نصب ہیں ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، چیف سیکریٹری نے مزید احکامات جاری کیے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی گاڑیوں پر مخصوص رنگ کرانا لازمی قرار دے دیا جائے گا تاکہ ان گاڑیوں کی باضابطہ طور پر شناخت ہوسکے۔




چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے ریکارڈ کے نظام کو بھی مربوط بنایا جائے گا اور تمام گاڑیوں میں نصب گیس سلنڈر کی متعلقہ اداروں کے تعاون سے جانچ بڑتال بھی کی جائے گی تاکہ ممکنہ حادثات سے محفوظ رہا جاسکے، انھوں نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
Load Next Story