54ارکان ہیں اپوزیشن لیڈر ہمارا ہونا چاہیے خورشید شاہ
پی پی حزب اختلاف کی اکثریتی پارٹی ہے، اپوزیشن لیڈر کے بغیر بجٹ کی منظوری بے معنی ہوگی
ملک میں جمہوری اقدار مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں ، رہنما پیپلزپارٹی کی صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی کی طرف سے نامزد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن کی اکثریتی جماعت ہے، اس لیے قائد حزب اختلاف کے عہدے پر انکا حق بنتا ہے۔
منگل کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں مخدوم امین فہیم کے وزیراعظم کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹیکو ایوان میں 54اپوزیشن ارکان کی حمایت حاصل ہے۔اپوزیشن لیڈر کے بغیر بجٹ کی منظوری بے معنی ہوجائے گی ۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں جمہوری اقدام کو مستحکم کرنے کی خواہاں ہے ، اس لیے ہم نے اپنا جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے لیے مخدوم امین فہیم کو امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں سے اپوزیشن لیڈر وہی ہوگا جس کو زیادہ اپوزیشن ارکان کی حمایت حاصل ہوگی۔