بھارتی رکشہ ڈرائیورکی باکسر بیٹی نے پولینڈ میں گولڈ میڈل جیت لیا
سندیپ نے فیصلہ کن مقابلے میں میزبان پولش حریف کیرولینا ایمپوسکا کیخلاف 5-0 سے فتح پائی۔
سندیپ نے فیصلہ کن مقابلے میں میزبان پولش حریف کیرولینا ایمپوسکا کیخلاف 5-0 سے فتح پائی۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں آٹوڈرائیور کی ہونہار بیٹی سندیپ کور نے سیلسین باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
پولینڈ میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں سندیپ نے 52 کے جی کیٹیگری میں طلائی تمغہ لیکر اپنے والد کے خواب کو پورا کردکھایا، انھوں نے فیصلہ کن مقابلے میں میزبان پولش حریف کیرولینا ایمپوسکا کیخلاف 5-0 سے فتح پائی، 16 بھارتی باکسر کا تعلق پٹیالہ میں واقع حسن پور گائوں سے ہے۔
سندیپ کے والد سردار جسویر سنگھ پٹیالہ کی گلیوں میں آٹو چلاکر اپنے اہل خانہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں، تاہم ان کی آمدنی صرف گھر والوں کو بھوک سے بچانے کیلیے ہی کافی ثابت ہوتی ہے، اس کے باوجود انھوں نے اپنی بیٹی کے باکسنگ شوق کو بھی پورا کرنے کیلیے ہر ممکن کاوش کی۔