’’لنکڈان‘‘ نے جسم فروش عورتوں کو تشہیر سے روک دیا

سوشل ویب سائٹ ’’لنکڈان‘‘ کو بھی اس دھندے سے جُڑے افراد اور گروہوں نے خوب خوب استعمال کیا.

فوٹو: فائل

سوشل ویب سائٹس جہاں ہم مزاج لوگوں کو قریب لانے کا باعث بنی ہیں اور سیاسی انقلابات میں موثر کردار ادا کر رہی ہیں وہیں منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور گروہ بھی ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جن میں جسم فروش عورتیں اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث ایجنسیاں بھی شامل ہیں۔


سوشل ویب سائٹ ''لنکڈان'' کو بھی اس دھندے سے جُڑے افراد اور گروہوں نے خوب خوب استعمال کیا، مگر اب لنکڈان کی انتظامیہ نے جسم فروش عورتوں اور اس دھندے میں ملوث ایجنسیوں کی ویب سائٹ کے ذریعے تشہیر کا عمل روک دیا ہے۔ یہاں تک کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جسم فروشی کرنے والیوں پر بھی یہ پابندی لاگو ہوگی۔ لنکڈان کی انتظامیہ نے اپنے یوزرز کو، جن کی تعداد 225 ملین ہے، مشورہ دیا ہے کہ وہ ویب سائٹ پر کی جانے والی تبدیلیوں اور اقدامات پر نظر رکھیں اور اس حوالے سے رپورٹ کریں۔

لنکڈان انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد جسم فروش عورتیں اور اس دھندے سے متعلق ایجنسیاں اس ویب سائٹ پر کم کم ہی نظر آرہی ہیں۔ لنکڈان کے منتظمین میں سے ایک Tara Commerford نے کہا ہے کہ ان کی ویب سائٹ جسم فروشی کی تشہیر کے خلاف ہے۔
Load Next Story