ڈی آر سی شارٹ ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بن گئے

ڈی آرسی شارٹ نے 23 چھکوں اور15 چوکوں کی بدولت 148 گیندوں پر 257رنز بنائے۔

ڈی آرسی شارٹ نے 23 چھکوں اور15 چوکوں کی بدولت 148 گیندوں پر 257رنز بنائے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ویسٹرن آسٹریلیا کے اوپنر ڈی آرسی شارٹ نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری داغنے والے پہلے ملکی پلیئر کا اعزاز پالیا۔

ڈی آرسی شارٹ نے 23 چھکوں اور15 چوکوں کی بدولت 148 گیندوں پر 257رنز بنائے، ان کی عمدہ کاوش سے تقویت پاتے ہوئے ٹیم47 اوورز میں 387 رنز بناکر آل آئوٹ ہوئی، میتھیو کوہنمین نے 3 وکٹیں لیں، حریف سائیڈ 42.3 اوورز میں 271 پر ہمت ہارگئی، ہیزلٹ 107 اور کرس لین58رنز بناکر نمایاں رہے۔ اینڈریو ٹائی نے 46 رنز دے کر6 شکار کیے، ویسٹرن آسٹریلیا نے مقابلہ باآسانی 116رنز سے جیت لیا۔


لسٹ اے میچزمیں سب سے بڑی انفرادی اننگز 268کا ریکارڈ انگلش کائونٹی سرے کے الیسٹربرائون کے پاس ہے،انھوں نے یہ کارنامہ 2002 میں گلیمورگن سے میچ میں انجام دیا تھا۔

روہت شرما 264 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے یہ اننگز 2014 میں سری لنکا کیخلاف کھیلی، شارٹ کے 23 چھکے بھی ون ڈے کا ریکارڈ ہیں،نیوزی لینڈ کے کولن منرو فرسٹ کلاس میچ کی ایک اننگز میں 23 چھکے لگا چکے ہیں۔
Load Next Story