برطانوی وزیر اعظم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے لارڈ نذیر
ڈیوڈ کیمرون نئی پاکستانی حکومت سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلیے بات چیت کریں گے
ڈیوڈ کیمرون نئی پاکستانی حکومت سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلیے بات چیت کریں گے فوٹو : فائل
برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ نئی پاکستانی حکومت سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کریں گے۔
اپنے ایک انٹرویو میں لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف کے لیے برطانوی وزیر اعظم کا خیر سگالی اور مبارک باد کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، نواز شریف کے تیسری بار وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد برطانوی وزیر اعظم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ کسی بھی اہم ملک کے صدر یا وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔