طیارے میں چمگادڑ کی موجودگی نے پی آئی اے عملے کی دوڑ لگوا دی
پرواز اسلام آباد سے کراچی آرہی تھی، چمگادڑ دیکھ کر خواتین کی چیخیں نکل گئیں۔
عملہ خاصی جدوجہد کے بعد چمگادڑ کو مارنے میں کام یاب ہوا، پرواز تاخیر کا شکار۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں چمگادڑ کی موجودگی نے سب کی دوڑ لگوا دی۔
اسلام آباد سے کراچی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 373 کے عین اڑان بھر نے کے وقت جہاز کے اندر چمگادڑ گھس آئی۔ جہاز کے اندر اچانک چمگادڑ کو دیکھ کر خواتین کی چیخیں نکل گئیں اور مسافر خوف میں مبتلا ہو گئے۔
چمگادڑ کافی دیر تک طیارے کے اندر ادھر سے ادھر اڑتی رہی جسے عملے نے بڑی جدوجہد کے بعد مار گرائی۔ اس واقعے کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں تاخیر بھی ہوئی۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہاز کو اڑان بھرنے سے قبل چمگادڑ کو مارکر طیارے سے باہر پھینک دیا گیا تھا جب کہ پرواز میں تاخیر چمگادڑ کی وجہ سے نہیں بلکہ کنوینیئر بیلٹ میں خرابی کے باعث ہوئی ہے۔