نگراں کابینہ میں شامل ہونے کیلیے ایک امیدوار نے 2 کروڑ کی پیشکش کی غوث بخش باروزئی

نگراں کابینہ میں شامل ہونے کیلیے ایک امیدوار نے دو کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی مگر میں نے اس کی یہ پیشکش مسترد کردی۔

نگراں کابینہ میں شامل ہونے کیلیے ایک امیدوار نے دو کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی مگر میں نے اس کی یہ پیشکش مسترد کردی۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے انکشاف کیا ہے کہ نگراں کابینہ میں شامل ہونے کیلیے ایک امیدوار نے دو کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی مگر میں نے اس کی یہ پیشکش مسترد کردی۔


انھوں نے یہ بات سابق سینیٹر فصیح اقبال کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے بغیر نگراں کابینہ کے حکومت چلائی ۔
Load Next Story