جامعہ کراچی کا طلبا کو اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان
کمپیوٹرائزڈرول نمبر کے اجرا،حاضری،فیس ادائیگی،امتحانات کے انعقادسے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس باخبررکھاجائیگا
کمپنیوں سے پیشکشیں مانگ لیں،کوشش ہے کراچی یونیورسٹی کو مثالی تربیت گاہ میں تبدیل کر دیا جائے،ڈاکٹر اجمل خان۔ فوٹو؛ فائل
جامعہ کراچی میں کمپیوٹرائزڈ رول نمبر کے اجرا اور طالبات کو اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا ہے کہ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم (ای آر پی سسٹم) اور پیپر فری کلچر پر عمل درآمد کرتے ہوئے کمپیوٹرائزڈ رول نمبر کے اجرا اور طالبات کو اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
مذکورہ نظام سے نہ صرف طلبا و طالبات کی حاضری، فیس کی ادائیگی اور امتحانات کے انعقاد کا کام تیزی سے مکمل ہوگا بلکہ والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس طلبا کی حاضری سے بھی باخبر رکھا جا سکے گا جبکہ فیس واؤچر گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے اورکسی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلیے طلبا کا بلڈگروپ،گھر کا پتہ اور والدین کا رابطہ نمبر بھی اسمارٹ کارڈ میں موجود ہوگا، دوسری جانب کاغذ کے کم سے کم استعمال سے وسائل کی بچت ہوگی اور کمپیوٹرائزڈ رول نمبر کے اجراسے اخراجات اور وقت کی 60 فیصد بچت ہوگی۔
علاوہ ازیں مذکورہ سسٹم سے طلبا کا امتحانی ریکارڈ باآسانی مہیا ہو سکے گا، نتائج بر وقت مرتب ہوں گے اور والدین کو امتحان میں اپنے بچوں کی کارکردگی آن لائن دستیاب ہوگی، اسمارٹ سسٹم کیلیے قابل اعتماد کمپنیوں سے پیش کشیں حاصل کررہے ہیں۔