پاکستانی ویمن کرکٹرز نے بنگلہ دیش میں دھاک بٹھا دی
ٹیم نے تیسرے ٹوئنٹی 20 میں7وکٹ سے فتح کی بدولت سیریز اپنے نام کر لی
ٹیم نے تیسرے ٹوئنٹی 20 میں7وکٹ سے فتح کی بدولت سیریز اپنے نام کر لی۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی ویمن کرکٹرزنے بنگلہ دیش میں دھاک بٹھا دی، ٹیم نے میزبان کو تیسرے ٹوئنٹی 20 میں7وکٹ سے زیر کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔
شیخ کمال انٹرنیشنل اسٹیڈیم پربنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 81 رنز جوڑے، نگارسلطانہ نے19، رومانہ احمد 12 اور اوپنر شمیمہ سلطانہ10 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، نشری سندھو اور ندا ڈار نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایمن انور اور انعم امین نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی، گرین شرٹس نے آسان ہدف 18.1 اوورز میں محض 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، اوپنر عائشہ ظفر (13) کے میدان بدر ہونے کے بعد ناہیدہ خان اور کپتان جویریہ نے عمدہ بیٹنگ کی، ناہیدہ 3 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بناکر پویلین واپس لوٹیں، جویریہ 31 پر ناقابل شکست رہیں، منبیہ علی 5 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئیں، ندا ڈار2 پر ناٹ آؤٹ رہیں۔