ورلڈ کپ کوالیفائرز مراکش نے تنزانیہ کو 21 سے ہرادیا
آئیوری کوسٹ نے گیمبیا، یوگنڈا نے لائبیریا اور گھانا نے سوڈان کو قابو کرلیا.
آئیوری کوسٹ نے گیمبیا، یوگنڈا نے لائبیریا اور گھانا نے سوڈان کو قابو کرلیا. فوٹو : فائل
2014 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز افریقہ زون میں مراکش، آئیوری کوسٹ، یوگنڈا اور گھانا نے اپنے میچز جیت لئے۔ رباط میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے تنزانیہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالرزاق اور یوسف نے گول اسکورکیے۔ تنزانیہ نے میچ میں واپسی کیلیے بہت کوشش کی مگر حریف گول کیپر نے کئی یقینی گول بچا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔ باکو میں کھیلے گئے میچ میں آئیوری کوسٹ نے گیمبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد3-0 سے زیر کرلیا، دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا اور کسی بھی لمحے پر گیمبیا کے کھلاڑی برتری ثابت نہیں کرپائے۔ کمپالا میںیوگنڈا نے لائبیریا کو سخت مقابلے کے بعد1-0سے ہرایا۔
دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی دفاعی حکمت عملی اپنائی، مگر دوسرے ہاف میں یوگنڈا کے فارورڈز نے تابڑتوڑ حملوں کا سلسلہ شروع کردیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹونی نے کھیل کے آخری لمحات میں گول داغ دیا، حریف سائیڈ کے پاس میچ میں واپسی کی کوئی گنجائش ہی نہیں بچی تھی میچ اسی اسکور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ ایک اور میچ میں گھانا نے سوڈان کو یکطرفہ مقابلے میں 3 گول سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، گذشتہ ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی گھانا کی ٹیم نے حریف سائیڈ کی دفاعی کمزوریوں سے خوب فائدہ اٹھایا۔