حمزہ کے والدین اور سول سوسائٹی کا پریس کلب پر مظاہرہ

اب شعیب آپ کی خدمت کرے گا،شعیب کے والدین کا صلح کے لیے رابطہ.

ڈیفنس میں قتل کیے جانے والے نوجوان حمزہ کے والد مظاہرے کے دوران اہلیہ کے آنسو پونچھ رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

SUKKUR:
ڈیفنس میں گزشتہ ماہ قتل کیے جانیوالے حمزہ کے والدین اور سول سوسائٹی نے اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں حمزہ کی تصویر، پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، صحافیوں سے گفتگو میں حمزہ کے والد طالب حسین نے کہا کہ ملزم شعیب کی رہائی کے عدالتی فیصلے کو قبول کرتے ہیں، ہمیں عدالت سے کوئی شکایت نہیں ہے، پولیس نے عدالت میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جس کی وجہ سے ملزم کو با آسانی رہائی مل گئی، انھوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے پہلے روز ہی آلہ قتل برآمد کرلیا تھا لیکن رپورٹ میں آلہ قتل پر انگلیوں کے نشانات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ، نہ ہی پولیس کی جانب سے یہ مقدمہ دہشت گردی کی عدالت میں لے جایا جارہا ہے ۔




انھوں نے بتا یا کہ ان کے والدین کی جانب سے صلح کے لیے رابطہ کیا گیا جس پر انھیں اصل ملزم کو پیش کرنے کا کہا تھا، شعیب کے والد نے کہا تھا کہ ہم سے صلح کر لیں شعیب آپ کووالد سمجھتے ہوئے پوری زندگی آپ کی خدمت کرے گا، حمزہ کی والدہ صائمہ نے روتے ہوئے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ان کے لخت جگر کو قتل کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، واضح رہے کہ27 اپریل کی شام ڈیفنس میں فائرنگ سے حمزہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔
Load Next Story