لیاقت کالونی ایک ماہ بعد بھی گندے پانی میں گھری ہے
انتظامیہ کے دعوے دھرے رہ گئے، شہریوں کو مشکلات، علاقے میں مختلف امراض پھیلنے لگے.
حیدرآباد: تمام تر دعوئوں کے باوجود لیاقت کالونی ایک ماہ بعد بھی کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی ہےفوٹو :شاہد علی /ایکسپریس
SINGAPORE:
انتظامیہ کے تمام تر دعوئوں کے باوجود حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے لیاقت کالونی سے ایک ماہ بعد بھی گندے پانی کی نکاسی نہیں کی جا سکی۔ لیاقت کالونی کے گنجان آباد علاقے میں سڑکوں، گلیوں اور گھروں میں نالے کا پانی ایک ماہ سے جمع ہے، انتظامیہ کے اعلانات کے باوجود اس کی نکاسی کی گئی اور نہ ہی کچرا تلف کیا گیا ہے، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور علاقے میں مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔
کئی مساجد بھی گندے پانی میں گھری ہوئی ہیں اور اب یہ پانی کئی جگہوں پر دکانوں میں بھی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ کاروبار تباہ اور لوگ گھروں تک ہی محصور ہیں۔