عدالت میں عدم حاضری ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے وارنٹ گرفتاری جاری
میونسپل کمشنر حیدرآباد کو سماعت پر حاضر نہ ہونے پر پچیس، پچیس ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت میں عدم حاضری، ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے وارنٹ گرفتاری جاری ۔ فوٹو: فائل
سیشن جج حیدرآباد امجد علی بوھیو نے عدالت کے حکم پر سماعت پر حاضر نہ ہونے پر ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد اور میونسپل کمشنر حیدرآباد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
اس سلسلے میں یونین کونسل15 حیدرآباد سٹی کے رہائشی طارق قریشی کی علاقے سے کچرا نہ اٹھانے اور سیوریج کا گندا پانی مختلف علاقے میں بھر جانے کے خلاف دائر درخواست پرعدالت نے جمعرات کے روز ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر حیدرآباد کو سماعت پر حاضر نہ ہونے پر پچیس، پچیس ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔