سزائے موت پراسپین میں عالمی کانفرنس 12 جون سے ہوگی
90ممالک کے مندوبین شرکت کرینگے،پاکستانی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے.
2012 میں دنیا بھر میں 682 افراد کو پھانسی، 1722 کو سزائے موت دی گئی۔ فوٹو: فیس بک
لاہور:
اسپین میں سزائے موت کیخلاف پانچویں عالمی کانفرنس 12 جون سے شروع ہوگی، سہ روزہ کانفرنس میں 90 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے، کانفرنس میں پاکستانی وفد کی شرکت بھی متوقع ہے ۔
اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی تنظیم ای سی پی ایم 2001 سے سزائے موت کے خلاف عالمی کانفرنس منعقد کرا رہی ہے جس کا مقصد سزائے موت کے خاتمے کے متعلق پوری دنیا کو آگاہی دینا ہے۔ 2012 میں 682 قیدیوں کو 21 ممالک میں پھانسی دی گئی اور 1722 لوگوں کو 58 ممالک میں سزائے موت سنائی گئی۔
2012 میں موت کی سزا دینے میں سعودی عرب، چین، شمالی کوریا، امریکا، عراق، ایران، سوڈان اور یمن سرِفہرست رہے۔ سزائے موت کے خلاف پانچویں عالمی کانفرنس اسپین، ناروے، سوئٹزلینڈ اور فرانس کے تعاون سے اسپین میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کو سزائے موت کے خاتمے سے متعلق آگاہی دینا ہے اور خاص طور پر اسپین میں سزائے موت کے خاتمے پر زور دیا جائے گا۔ کانفرنس میں 90 ممالک سے 1500 سے زائد مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔