ورلڈٹی20آسٹریلوی اسکواڈ میں41 سالہ ہوگ بھی شامل
بنگلہ دیش نے فرہاد رضا کو منتخب کرلیا، زمبابوین سلیکٹرز نے موزنگے کو موقع دے دیا۔
بریڈ ہوگ اپیل کرتے ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی
آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کیلیے آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور زمبابوے نے حتمی اسکواڈز کا اعلان کردیا،کینگرو ٹیم میں41 سالہ بریڈ ہوگ کے ساتھ جارح مزاج آل رائونڈر گلین میکسویل کو بھی شامل کیا گیا،15 رکنی ٹیم کی قیادت بدستور جارج بیلی کے سپرد ہے۔
حکام اس بار گذشتہ ایڈیشن سے بہتر نتائج کے خواہاں ہیں، ویسٹ انڈیز میں آسٹریلوی سائیڈ فائنل میں انگلینڈ سے شکست کھا بیٹھی تھی، چیف سلیکٹر جان انویریرٹی نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہی کھلاڑی پاکستان کے خلاف یواے ای میں منعقدہ ٹی 20 سیریز کا بھی حصہ ہوں گے۔
جس کی بدولت انھیں میگا ایونٹ کی تیاری کیلیے اچھی پریکٹس مل جائے گی، منتخب کینگرو اسکواڈ میں کپتان جارج بیلی سمیت ڈان کرسٹین، پیٹرک کیومنز، زاوئیر ڈہورٹی، بین ہلفنہاس، بریڈ ہوگ، ڈیوڈ ہسی، مائیک ہسی، گلین میکسویل، کلنٹ میک کے، مچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن اور کیمرون وائٹ شامل ہیں۔ دریں اثنا بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے15 رکنی اسکواڈ میں آل رائونڈر فرہاد رضا کو بھی شامل کرلیا۔
وہ آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ نومبر 2011 میں پاکستان کے کھیل پائے تھے، فرہاد نے فاسٹ بولر نظم الحسین کی جگہ سنبھالی، اسکواڈ میں کپتان مشفیق الرحیم سمیت محمد محمود اللہ، تمیم اقبال، جنید صدیق، جوہر الاسلام، محمد اشرفل، شکیب الحسن، ناصر حسین، عبدالرزاق، الیاس سنی، مشرفی مرتضیٰ، فرہاد رضا، شفیع الاسلام، ضیاء الرحمٰن اور ابوالحسن موجود ہیں۔
زمبابوین سلیکٹرز نے ایک نیا چہرہ متعارف مڈویسٹ رہنوز کے 21 سالہ میڈیم پیسر رچرڈ موزنگے کو متعارف کرا دیا،برائن ویٹوری ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی ڈیبیوکے منتظر ہیں، اسکواڈ کے دیگر پلیئرز میں کپتان برینڈن ٹیلر سمیت ووسی سبانڈا، ہملٹن مساکیڈزا، اسٹورٹ مسٹکینری، میلکولم ویلر، الٹن چگمبرا، کریگ ایرون، گریم کریمر، رے پرائس، کائیل جارویس، کرس ایم پوفو، پراسپر اتسیا اور فورسٹر موٹزوا شامل ہیں۔