گرمی کی لہر میں کمی آگئی شہر کا موسم متوازن ہوگیا

تھرپاکرپرہواکے کم دبائوکے اثرات زائل نہ ہوسکے،آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

تھرپاکرپرہواکے کم دبائوکے اثرات زائل نہ ہوسکے،آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
شہر میں گرمی کی لہر میں کمی آگئی جس کی وجہ سے موسم متوازن ہوگیا۔


گزشتہ روز گرمی کا پارہ 36.5 ڈگری رہا تاہم آج (جمعرات) کوموسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں گزشتہ 5 روز سے جاری گرمی کی لہر میں جزوی کمی کے باوجود تھرپاکر پر ہوا کے کم دبائو کے اثرات زائل نہیں ہوسکے ہیں۔

گزشتہ روز سمندری ہوائوں کی رفتار کم رہی تاہم جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں مکمل طورپر بند نہیں ہوئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو درجہ حرارت 3 ڈگری کم ہوگیا دن کے وقت حدت کم رہی۔
Load Next Story