سابق سری لنکن کرکٹر رانا ٹنگا اور مالنگا پر ہراساں کرنے کے الزامات

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 12 اکتوبر 2018
بھارتی ایئرہوسٹس نے فیس بک پوسٹ میں لکھاکہ ایک مرتبہ ممبئی کے ہوٹل میں رانا ٹنگا نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ایئرہوسٹس نے فیس بک پوسٹ میں لکھاکہ ایک مرتبہ ممبئی کے ہوٹل میں رانا ٹنگا نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: سری لنکن کرکٹر راناٹنگا اور مالنگا بھی ’می ٹو‘ مہم کی زد میں آگئے۔

بھارتی ایئرہوسٹس نے فیس بک پوسٹ میں لکھاکہ ایک مرتبہ ممبئی کے ہوٹل میں رانا ٹنگا نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا، وہ بڑی مشکل سے خود کو ان سے چھڑوا کر استقبالیہ پر پہنچیں تو انھیں کہا گیا کہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے۔

اسی طرح بھارتی پلے بیک سنگر چنمائی سریپادا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایک دوست کو ڈھونڈ رہی تھیں کہ مالنگا نے انھیں کہا کہ وہ ان کے روم میں ہیں، وہ اندر گئیں تو دروازہ بندکرلیا تاہم اسٹاف کے وہاں آنے پر وہ بحفاظت باہر نکل آئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔