سی آئی ڈی پولیس کے چھاپے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 9گرفتار

سولجر بازار کے علاقے درگاہ جمن شاہ بخاری نشتر روڈ سے 4 ملزمان پکڑے گئے، اسلحہ برآمد

سولجر بازار کے علاقے درگاہ جمن شاہ بخاری نشتر روڈ سے 4 ملزمان پکڑے گئے، اسلحہ برآمد فوٹو : فائل

سی آئی ڈی گارڈن انسداد انتہا پسندی سیل نے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف ، دستی بم اور دیگر اسلحہ و گولیاں برآمد کرلیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی گارڈن انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی آئی ڈی کی خصوصی ٹیموں نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران سولجر بازار کے علاقے درگاہ جمن شاہ بخاری نشتر روڈ سے 4 ملزمان محمد جواد قادری عرف واجہ ، اصغر علی ، محمد شبلی رضا عرف شبیر اور عبداﷲ عرف ابود کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔




ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک مذہبی سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
Load Next Story