افغانستان پریمیئر لیگ کے میچز سٹے بازوں کی زیادہ توجہ پانے میں کامیاب

کابل زوانان اور ننگرہار کے مقابلے پر 23.6ملین پاؤنڈ جوا کھیلا گیا، سروے

کابل زوانان اور ننگرہار کے مقابلے پر 23.6ملین پاؤنڈ جوا کھیلا گیا، سروے۔ فوٹو: فائل

افغانستان پریمیئر ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچز سٹے بازوں کی سب سے زیادہ توجہ پانے میں کامیاب ہوئے۔


ایک سروے کے مطابق کابل زوانان اور ننگرہار کے مقابلے پر 23.6ملین پاؤنڈ جوا کھیلا گیا،اسی روز جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے میچ میں جواریوں نے 13ملین پاؤنڈ کی رقم داؤ پر لگائی۔

دوسری جانب یواے ای میں ہی جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دبئی ٹیسٹ کے پہلے 3روز ملا کر بھی 22.5ملین پاؤنڈ کی سٹے بازی ہوئی۔
Load Next Story