وزارت خزانہ نے پی ایس اوکو10ارب روپے جاری کردیے
یہ رقم فیول کی ادائیگیوں کی مدمیں پی ایس اوکواداکردی جائے گی۔
یہ رقم فیول کی ادائیگیوں کی مدمیں پی ایس اوکواداکردی جائے گی. فوٹو فائل
وزارت خزانہ نے وزارت پانی وبجلی کے مطالبے پرپی ایس اوکو10ارب روپے جاری کردیے،جمعرات کووزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے10ارب روپے صارفین کوبجلی پردی جانے والی سبسڈی کی مدمیں جاری کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ رقم فیول کی ادائیگیوں کی مدمیں پی ایس اوکواداکردی جائے گی۔
اس حوالے سے ایم ڈی پی ایس اونعیم یحیٰ میرنے کہا کہ یہ رقم کچھ بھی نہیں کیونکہ وزارت پانی و بجلی نے پی ایس اوکوتیل کی ادائیگیوں کی مدمیں225ارب روپے اداکرنے ہیں۔
اس حوالے سے ایم ڈی پی ایس اونعیم یحیٰ میرنے کہا کہ یہ رقم کچھ بھی نہیں کیونکہ وزارت پانی و بجلی نے پی ایس اوکوتیل کی ادائیگیوں کی مدمیں225ارب روپے اداکرنے ہیں۔