اکشے کی اداکاری نے بہت متاثر کیاکاجل اگروال

عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی ،اداکارہ

عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی ،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کاجل اگروال نے کہا ہے کہاکہ اکشے کمار کی اداکاری نے بہت متاثر کیا ہے ،پھر موقع ملا تو ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی ۔

انھوں نے کہا کہ عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کروں گی ۔27سالہ بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں ،اکشے کمار کی اداکاری نے بہت متاثر کیا ہے ان کے ساتھ کام کرکے فخر محسوس کرتی ہوں ۔




بالی وڈ میں سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے یہاں پر نئے چہروں پر بڑی توجہ دی جاتی ہے اور نئے ٹیلنٹ کے ضائع ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2004سے لے کر اب تک 27فلموں میں کام کرچکی ہوں کچھ فلمیں ابھی زیر تکمیل ہیں تاہم زیادہ تر کے ریلیز ہونے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔نئی فلموں سے بڑی اچھی توقعات وابستہ ہیں ۔
Load Next Story