ایشین بریڈمین ظہیر عباس کے دل کا آپریشن کردیا گیا

دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں طویل آپریشن ہوا، دل میں 2 اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں طویل آپریشن ہوا، دل میں 2 اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔ فوٹو: فائل

سابق قومی ٹیسٹ کپتان اور ایشین بریڈمین کے لقب سے معروف ظہیر عباس کے دل کا آپریشن کردیا گیا۔


سابق قومی ٹیسٹ کپتان اور ایشین بریڈمین کے لقب سے معروف ظہیر عباس عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔ انھیں دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک طویل آپریشن ہوا جس میں ان کی اینجیوگرافی کی گئی اور ان کے دل میں 2 اسٹنٹ بھی ڈالے گئے، اس کے بعد انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (سی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ظہیر عباس آئی سی سی میچ ریفری اور آئی سی سی کے صدر بھی رہے ہیں۔
Load Next Story