پامولیو ویمنز سوئمنگ کراچی گرامر اسکول کے نام 10 نئے قومی ریکارڈز قائم

مہمان خصوصی صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ عارف نے انعامات تقسیم کیے، ذوالفقار لاکھانی نے بھی سوئمرز کو سراہا۔

مہمان خصوصی صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ عارف نے انعامات تقسیم کیے، ذوالفقار لاکھانی نے بھی سوئمرز کو سراہا۔ فوٹو: فائل

پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2018 کراچی گرامر اسکول نے جیت لی۔

26 ویں 2 روزہ پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2018 کراچی گرامر اسکول نے381 پوائنٹس کی واضح برتری کے ساتھ جیت لی۔ بے ویو اکیڈمی کا 211 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر رہا جبکہ کراچی امریکن اسکول نے137 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پائی۔


کراچی گرامر اسکول کی زاہا شیخ بہترین پیراک قرار دی گئیں، 10 نئے قومی ریکارڈز میں سے 3 زاہا شیخ کے نام رہے۔ عریشہ لاری اور امینہ علوی نے2،2 نئے قومی ریکارڈز بنائے۔

کراچی کلب انیکسی پر کراچی ویمن سوئمنگ ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ ایونٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ عارف علوی نے انعامات تقسیم کیے، انھوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کو بھی کھیلوں کے بھرپور مواقع میسر آرہے ہیں، تاہم ان کے لیے سوئمنگ پولزکی کمی ہے۔ اگر ان کو مناسب مواقع میسر آجائیں تو وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتی ہیں۔

انھوں نے کولگیٹ پامولیوکے کردارکوسراہتے ہوئے کہاکہ دیگراسپانسرز کوبھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اس موقع پر ذوالفقار لاکھانی سمیت دیگر بھی موجود تھے، انھوں نے بھی پلیئرز کو سراہا، چیمپئن شپ میں رواں سال 3 سو سے زائد ریکارڈ پیراک نے شرکت کی، چیمپئن شپ میں فینا کے 69 آفیشل اسٹروکس اور ایونٹس کے مقابلے ہوئے۔
Load Next Story