کیویز نے دبئی میں قدم جما لیے پاکستان آؤٹ کلاس
اے ٹیموں کے دوسرے ٹی20 میں فلپس اورورکرکی ففٹیزنے7وکٹ سے فتح دلادی
دبئی : آئی سی سی اکیڈمی پر اے ٹیموں کے دوسرے ٹی 20 میں پاکستانی بیٹسمین حسین طلعت شاٹ کھیلنے کیلیے تیار، فوٹوفائل
پہلے میچ میں شکست کے بعدکیویز نے بھی دبئی میں قدم جما لیے، دوسرے اے ٹوئنٹی 20 میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
حسین طلعت کی آل راؤنڈ کارکردگی کسی کام نہ آئی، نیوزی لینڈ نے143 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، گلین فلپس اور جارج ورکر نے ففٹیز اسکور کیں۔ اس سے پہلے گرین شرٹس نے 7 وکٹ پر 142 رنز بنائے، حسین طلعت 51 اور عمر امین 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں 143 رنزکا تعاقب کرتے ہوئے کیویزکو گلین فلپس اور جارج ورکر نے 107 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، اس جوڑی کا خاتمہ آخر کار 15 ویں اوور میں وقاص کے ہاتھوں ہوا۔
ان کی گیند پر فلپس نے صاحبزادہ فرحان کو کیچ دیا، انھوں نے 53 رنز بنائے،اگلے اوور میں حسین طلعت نے ورکر کو 52 رنز پر قابو کیا جبکہ ایک گیند بعد مارک چیپمین کو صفر پر فرحان کا کیچ بنایا، مگر نیوزی لینڈ اے نے 3 وکٹ پر ایک گیند قبل ہدف حاصل کرلیا۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے 7 وکٹ پر 142 رنز بنائے، حسین طلعت نے 42 بالز پر 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے، کپتان عمرامین نے 43 بالز پر تین چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے، اعجاز پٹیل نے 3 اور ٹوڈ ایسٹل نے 2 وکٹیں لیں۔