6بالزپر6 چھکے لگانے والے زازئی گیل کا تیزترین ففٹی کاریکارڈ برابرکرنے پر مسرور
زازئی نے افغانستان پریمیئر لیگ کے میچ میں صرف 12 بالز پر 50 رنز مکمل کیے
زازئی نے افغانستان پریمیئر لیگ کے میچ میں صرف 12 بالز پر 50 رنز مکمل کیے،فوٹو:فائل
6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے والے حضرت اللہ زازئی اپنے آئیڈیل کرس گیل کا برق رفتار ففٹی کا آل ٹائم ریکارڈ برابر کرنے پر مسرور ہیں۔
حضرت اللہ زازئی نے افغانستان پریمیئر لیگ کے میچ میں صرف 12 بالز پر 50 رنز مکمل کیے، ان سے قبل اتنی ہی گیندوں پر یہ کارنامہ گیل اور بھارت کے یوراج سنگھ انجام دے چکے ہیں۔
اس دوران 20 سالہ بیٹسمین نے لیفٹ آرم اسپنر عبداللہ مزاری کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے بھی جڑے۔ ان کے لاٹھی چارج کا نظارہ خود گیل قریب سے کررہے تھے، وہ بلخ لیجنڈز میں شامل ہونے کی وجہ سے فیلڈ میں موجود تھے۔ زازئی نے مجموعی طور پر 17 گیندوں پر 62 رنز بنائے تاہم ان کی ٹیم کابل زوانن پھر بھی 21 رنز پیچھے رہ گئی۔