غیرمنظور شدہ موبائل فون بند کیے گئے تو کاروبار بند کردیں گے تاجر
اس طرز کے کسی بڑے اقدام سے قبل تاجروں کا موقف سنا جائے، تاجر
اس طرز کے کسی بڑے اقدام سے قبل تاجروں کا موقف سنا جائے۔ تاجر (فوٹو: فائل)
الیکٹرانکس مصنوعات فروخت کرنے والے تاجروں نے دھمکی دی ہے کہ پی ٹی اے نے 20 اکتوبر کو غیرمنظور شدہ موبائل فون بند کیے تو پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے۔
کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے الیکٹرانکس ڈیلرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی اے تاجروں کی بجائے کمپنیوں کے کاروبار کو فروغ دے رہی ہے، حکومت سرپرستی کرے تو 50 ارب روپے سالانہ ٹیکس دے سکتے ہیں۔ غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کی بندش کا فیصلہ تاجروں کی مشاورت کے بغیر کیا گیا۔ الیکٹرانکس ڈیلرز کو پی ٹی اے کا "ڈی آئی آر بی ایس" سسٹم قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن نے کبھی غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ نہیں دیا۔ فون بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے نے اپنی مرضی سے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی اس طرز کے کسی بڑے اقدام سے قبل تاجروں کا موقف سنا جائے۔