7 سے 8 لاکھ میں گھربنا کردے سکتے ہیں آباد کی پیشکش
بلڈرزکوزمین کی قیمت سے الگ،وزیراعظم ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی قیادت سونپی جائے
آباد وزیراعظم پاکستان کے گھروں کی اسکیم کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے، ۔ فوٹو: فائل
وزیراعظم پاکستان کے 50 لاکھ سستے مکانات کے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے سیمنٹ سریا سمیت کنسٹرکشن کی الائیڈ انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنا پڑے گایہ بات ایسوسی آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے پیر کو آباد ہاؤس میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے مرحلے میں 7 بڑے شہروں میں منصوبے ترتیب دیے ہیں۔ آباد وزیراعظم پاکستان کے گھروں کی اسکیم کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے، تجویز ہے کہ حکومت بلڈرز سے صرف گھروں کی تعمیرکی لاگت لے اور زمین کی قیمت کوشامل نہ کرے، بلڈرز کو زمین کی قیمت کے تعین سے الگ رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے وزیراعظم نے ون ونڈو آپریشن متعارف کرانے کا وعدہ کیا ہے، آباد وزیراعظم کی ہاؤسنگ اسکیم میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، حکومت نے نقشے کی منظوری آن لائن کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم کی ہاؤسنگ ٹاسک فورس میں آباد نے محسن شیخانی کو نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہاؤسنگ ٹاسک فورس کی قیادت نجی شعبے تعمیراتی صنعت کو دی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انیل مسرت نے مہنگے گھروں کی بات کی ہے جبکہ آباد 7 سے8لاکھ روپے میں گھر فراہم کرسکتا ہے اور اس لاگت میں گھرکی تعمیر 800 اسکوائرفٹ تک کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ اسکیم کے لیے فنانسنگ ماڈل مرتب کررہا ہے، سستے گھروں کی اسکیم میں 20 فیصد درخواست گزار اور باقی 80 فیصد کی فنانسنگ اسٹیٹ بینک کے توسط سے کمرشل بینکوں سے کی جائے گی۔