امریکی قونصل خانے کی خاتون رکن اور محافظ بیان کے لیے طلب
گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کے مقدمے کی تفتیش سے متعلق امریکی قونصل خانے کو خط ارسال کر دیا۔
گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کے مقدمے کی تفتیش سے متعلق امریکی قونصل خانے کو خط ارسال کر دیا۔ فوٹو: اسکرین گریب
امریکی قونصل خانے کی خاتون رکن اور محافظ کو بیان کے لیے طلب کرلیا گیا۔
سول لائن انویسٹی گیشن پولیس نے امریکن قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے شہری کے مقدمے کی تفتیش سے متعلق امریکی قونصل خانے کو خط ارسال کر دیا۔
مقدمے کے تفتیشی افسر مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس نے حادثے میں زخمی ہونے والے شہری عبدالجبار حسین کا بیان قلمبند کیا ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے امریکن قونصل خانے کو خط ارسال کیا ہے کہ جس میں گاڑی میں سوار خاتون الزبتھ ڈان اور ان کے محافظ کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ مقدمے کی تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔