ورسٹائل اداکار سلیم ناصر کی 29 ویں برسی منائی گئی

سلیم ناصر نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ایک فلم زیب النسا میں وحید مراد اور شمیم آرا کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے

سلیم ناصر نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ایک فلم زیب النسا میں وحید مراداورشمیم آرا کے ہمراہ اداکاری کے جوہردکھائے۔ فوٹو: فائل

ڈرامہ سیریل ان کہی، جانگلوس اور تاریخی ڈرامہ سیریل آخری چٹان میں یادگار کردار ادا کرنے والے ورسٹائل اداکار سلیم ناصر کی 29 ویں برسی منائی منائی گئی۔

15 نومبر 1944ء کو پیدا ہونے والے، سلیم ناصرنے اپنی فنکارانہ زندگی کی شروعات ریڈیو پاکستان سے کی، بعد ازاں ٹیلی وڑن کی اسکرین پر کچھ ایسے انمول کردار ادا کیے جو برسوں گزرنے کے بعد بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ انور مقصود کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا میں گھریلو ملازم اکبر کے کردار نے سلیم ناصر کو حقیقی معنوں میں بام عروج بخشا۔


سلیم ناصر نے ڈرامہ سیریل ان کہی میں ماموں کا کردار جبکہ تاریخی ڈرامہ سیریل آخری چٹان میں سلطان جلال الدین خوارزم شاہ کا کردارجس خوبی سے نبھایا وہ ان کے بہترین اداکار ہونے کی دلیل ہے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں ان کہی، آنگن ٹیڑھا، یانصیب کلینک، جھوک سیال، زنجیر، جانگلوس، بندش، آخری چٹان اور کیپٹن سرور شہید شامل ہیں۔

سلیم ناصر نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ایک فلم زیب النسا میں بھی وحید مراد اور شمیم آرا کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ 19 اکتوبر 1989ء کو 44 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ بعد از مرگ فنی خدمات پر سلیم ناصر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
Load Next Story