انضمام الحق کی ’پارٹ ٹائم‘ ملازمتوں کا سلسلہ بدستور جاری

یو اے ای لیگ کے کوچز میں نام شامل، مشتاق بھی فہرست میں موجود۔

میانداد، عامر سہیل، وقار، مصباح، معین اور عبدالرزاق بھی امیدواروں میں شامل۔ فوٹو : فائل

HALLE, BELGIUM:
چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے 'پارٹ ٹائم' ملازمتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ یو اے ای لیگ کے کوچز میں بھی ان کا نام شامل ہو گیا۔

پاکستانی چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ سے ماہانہ 12لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں،اس کے باوجود ان کی جانب سے پارٹ ٹائم ملازمتوں کا سلسلہ جاری ہے، وہ پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز سے بھی وابستہ ہیں،ان کی ٹی 10 لیگ سے وابستگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، اب نئی یو اے ای لیگ کی جانب سے جنوبی ایشیائی کوچز کی جو فہرست جاری کی گئی اس میں بھی انضمام کا نام موجود ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ دیرینہ دوست اور پی سی بی کی کرکٹ اکیڈمی سے وابستہ مشتاق احمد بھی ان کے ہی نقش قدم پر چل رہے ہیں،ان کا نام بھی اسی فہرست کا حصہ ہے جس میں جاوید میانداد، عامر سہیل، مصباح الحق، معین خان، سعید اجمل، شعیب اختر، وقار یونس اور عبدالرزاق بھی موجود ہیں۔

بھارت کے 2 سابق کھلاڑی وریندر سہواگ اور وینکٹیش پرساد اس فہرست کا حصہ ہیں۔ سری لنکا سے مرلی دھرن، تلکارتنے دلشان اور چمندا واس کو لیا گیا ہے،ان سب نے یو اے ای لیگ ڈرافٹ کیلیے معاہدے کی صورت میں اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔
Load Next Story