مالدیپ کرکٹ ٹیم کا دورۂ واہگہ بارڈر رینجرز کی طرف سے شاندار استقبال

مہمان کرکٹرز نے واہگہ بارڈر کے دورے کو زندگی کا منفرد تجربہ قرار دیا۔

مہمان کرکٹرز نے واہگہ بارڈر کے دورے کو زندگی کا منفرد تجربہ قرار دیا۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کے دورے پر آنے والی مالدیپ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا رینجرز نے لاہور میں واہگہ بارڈر کے دورہ شاندار استقبال کیا۔


پاکستان کے دورے پر آنے والی مالدیپ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے لاہور میں واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ مہمان کرکٹرز کا رینجرز کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا،کھلاڑیوں نے پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی، انھوں نے اس موقع پر ہونے والی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

بعد ازاں رینجرز اہلکاروں کے ساتھ گروپ فوٹ بھی لیا گیا۔ مہمان کرکٹرز نے واہگہ بارڈر کے دورے کو زندگی کا منفرد تجربہ قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کے مثالی نظم و ضبط کو سراہا۔
Load Next Story