ٹی 10 لیگ کا شیڈول جاری 8 سابق بھارتی کرکٹرز بھی حصہ لیں گے

ٹی 10 لیگ دوسرے کے ایڈیشن کا آغاز21 نومبر کو شارجہ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے ہوگا۔

ٹی 10 لیگ دوسرے کے ایڈیشن کا آغاز21 نومبر کو شارجہ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

ٹی 10 کرکٹ لیگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

ٹی 10 لیگ دوسرے کے ایڈیشن کا آغاز21 نومبر کو شارجہ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے ہوگا۔ ایونٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس مرتبہ بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جب کہ 8سابق کرکٹرزنے شرکت کی تصدیق کردی، ان میں ظہیر خان ، پراوین کمار ، آرپی سنگھ ، آرایس سودھی ، اور ایس بدری ناتھ بھی شامل ہیں۔


افتتاحی تقریب کے بعد 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ راجپوتز اور کراچیئن کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز اور پختونز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرتبہ مجموعی طور پر 29 مقابلے ہوں گے، 2 دسمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائے گا اور اسی روز رنگارنگ اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔
Load Next Story