برآمد کی اجازت ملتے ہی چینی 200 روپے بوری مہنگی

ملوں کے پاس 15 لاکھ ٹن چینی کے سرپلس ذخائرموجود ہیں، ذرائع

ملوں کے پاس 15 لاکھ ٹن چینی کے سرپلس ذخائرموجود ہیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


وفاقی حکومت کی جانب سے 10 لاکھ ٹن سرپلس چینی برآمد کرنے کی اجازت کے بعد شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے نتیجے گزشتہ ایک ماہ کے دوران فی 100 کلوگرام چینی کی بوری کی ایکس مل قیمت 4 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر پیر کو 5 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

شوگرملز سیکٹر کے باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملوں کے پاس 15 لاکھ ٹن چینی کے سرپلس ذخائرموجود ہیں اور حکومت کی جانب سے بغیر برآمدی ریبیٹ کے10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت کے باوجود تاحال پاکستان کی کسی شوگرملز کو چینی کے لیے ایک بھی برآمدی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔
Load Next Story