- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
- استحکام کیلئے خودانحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا!
- ہالا؛ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 مسافر جاں بحق
- پکتیکا پر مبینہ حملہ، افغان طالبان نے پاکستانی وفد کا دورہ منسوخ کردیا
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- بار بی کیو بنانے کیلئے جھاڑن کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا
لاہور: آئی سی سی کی ٹوئنٹی20 رینکنگ میں پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر آگیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں شاداب خان بھی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، آل راﺅنڈر میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بنا سکا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے ٹوئنٹی20 کرکٹ کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان 132 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 124 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا راج ہے، جبکہ بھارت کے کوکیش راہول تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں پاکستان کے شاداب خان بھی دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد عامر کا 13 واں نمبر ہے۔
آل راﺅنڈ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ پانچ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈومینی چوتھے نمبر پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔