شیخ الجامعہ اور انکے مشیر کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پروفیسر سہیل کیمشیر کی حیثیت سے کیے گئے معا ہدوں پر عمل کو روکا جائے، درخواست گزار
پروفیسر سہیل کیمشیر کی حیثیت سے کیے گئے معا ہدوں پر عمل کو روکا جائے، درخواست گزار فوٹو: فائل
سندھ ہائیکورٹ میں شیخ الجامعہ کراچی اوردیگرکے خلاف درخواست دائرکی گئی ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر، ان کے مشیر پروفیسر سہیل برکاتی اور رجسٹرار جامعہ کراچی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ شیخ الجامعہ نے ریٹائرڈ پروفیسر سہیل برکاتی کو مشیر کے عہدے پرتعینات کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ الجامعہ نے پروفیسر سہیل برکاتی کو مشیر مقرر کیا ہے انھیں فنانس، اکاؤنٹنگ اور دیگر امور کا خاطرخواہ تجربہ نہیں ہے تاہم وہ ان تمام امور کے معاملات کی دیکھ بھال کررہے ہیں،درخواست میں کہاگیا ہے کہ پروفیسر برکاتی کو پرو وائس چانسلر کے دفتر میں جگہ دی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی متعدد حساس معاملات تک رسائی ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ انہیں لینڈ یوٹیلائزیشن کمیٹی کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا ہے وہ اس ضمن میں متعدد نجی اداروں سے بھی مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کررہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مشیر کی حیثیت سے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔