امریکی ایوان نمائندگان میں 638 ارب ڈالر کا جنگی بجٹ منظور
رقم افغانستان میں جنگ، ہتھیاروں کی خریداری اور فوجی اہلکاروں کی بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
بجٹ کے بل کی حمایت میں315 اور مخالفت میں 108 ووٹ ڈالے گئے،گوانتا ناموبے جیل بند کرنے کی حمایت میں 249 ارکان اور مخالفت میں174 ارکان نے ووٹ دیے. فوٹو: رائٹرز
امریکی ایوان نمائندگان نے 638ارب ڈالر کا جنگی بجٹ منظورکرلیا جبکہ گوانتانا موبے کی بدنام زمانہ جیل بند نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔
بجٹ کے بل کی حمایت میں315 اور مخالفت میں 108 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ رقم افغانستان میں جنگ، ہتھیاروں کی خریداری اور فوجی اہلکاروں کی بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ ایوان نمائندگان نے کہاکہ اس مرتبہ اہم پالیسی فیصلے کرنے ہیں جن میں فوج کے اندر جنسی کرپشن پرقابو پانا بھی شامل ہے۔
ایوان میں صدر اوباما کی جانب سے گوانتاناموبے جیل بند کرنیکی حمایت کے بیان کے بعد قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جس میں 249 ارکان نے جیل بند نہ کرنے اور174نے جیل بند کرنے کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔ ارکان نے کہاکہ وہ اس جیل کو بند کرنے کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔