گلشن اقبال پولیس کی کارروائی لیاری گینگ وار کا بھتہ خور گرفتار
ملزم ڈالمیا کا رہائشی اور اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ملزم ڈالمیا کا رہائشی اور اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فوٹو: فائل
گلشن اقبال پولیس نے بلاک 5 میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کیلیے آنیوالے ایک ملزم یاسین بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔
ڈی ایس پی گلشن اقبال قیصر علی شاہ نے بتایا کہ ملزم ڈالمیا کا رہائشی اور اس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان تاجروں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر بھتہ طلب کرتے تھے اور گرفتاری سے قبل وہ بھتہ وصول کرنے آئے تھے۔