قوم پرست رہنما کی گرفتاری کی کوشش پر ہوائی فائرنگ شہر بند
دکانیں کھلوانے کیلیے پی پی کارکن پہنچ گئے، علاقے میں کشیدگی، پولیس کی بھاری نفری طلب
پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے دکانیں کھلوانے کی کوشش کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فوٹو: فائل
تلہار پولیس کی گٹکا فروخت کرنے کے الزام میں قوم پرست جماعت کے رہنما کی گرفتاری کی کوشش پر قوم پرست کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کر کے شہر بند کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق تلہار پولیس نے بدین بس اسٹاپ پر واقع سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما اسلم سونارو کی کیبن پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا، اور اسے گرفتار کر نے کی کوشش کی، جس پر ایس ٹی پی کے سیکڑوں کارکنان جمع ہو گئے اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اور شہر بند کرادیا۔
جس کی بعد پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے دکانیں کھلوانے کی کوشش کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بعد میں پولیس نے ایس ٹی پی کے رہنمائوں کے ساتھ بات چیت کے بعد لگائے گئے الزامات ختم کرنے کا اعلان کیا اور شہر میں دوبارہ کاروبار شروع کر دیا گیا۔