آئندہ مالی سال کیلیے زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 37 فیصد مقرر

بڑی ونقدآور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ یقینی،کاشتکاری کیلیے پانی اور توانائی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائیگا

بڑی ونقدآور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ یقینی،کاشتکاری کیلیے پانی اور توانائی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائیگا فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال کیلیے زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.7فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

ہدف کے حصول کیلیے بڑی اور نقد آور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنایا جائیگا۔ سالانہ پلان 2013-14 کے مطابق شعبے کی ترقی کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے فصلوں کی کاشت کاری کیلیے پانی اور توانائی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہوگا۔ آئندہ مالی سال کے لیے گندم کا پیداواری ہدف 25 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کیلیے پیداوار کا ہدف 24.2 ملین ٹن تھا۔




رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ملک میں 6.4ملین ٹن چاول کی پیداوار حاصل کی جائے گی جو رواں سال 5.541ملین تھی جبکہ گنے کی پیداوار کا ہدف 65ملین ٹن مقرر کیا گیا۔ بڑی فصلوں کی پیداوار کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کیلیے زرعی شعبے کو پانی، بجلی، کھادوں سمیت دیگر مداخل کی فراہمی کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Load Next Story