نواز دور کی یوتھ لون اسکیم بغیر تبدیلی کے جاری رکھنے کا فیصلہ

ماہرین کی رائے کے بعداسکیم منظور ہوئی، ذرائع

لاکھوں نوجوان مستفید ہوچکے،عثمان ڈار۔ فوٹو:فائل

حکومت نے سابق وزیر اعظم کی شروع کردہ یوتھ لون اسکیم بغیر کسی تبدیلی کے منظور کر لی۔


ذرائع کے مطابق نوازشریف حکومت نے 2014 میں نوجوانوں کو آسان شرائط پر ون ونڈوآپریشن سے قرضہ دینے کی اسکیم شروع کی، نئی حکومت کی پالیسی کے مطابق بھی یوتھ لون اسکیم کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان کاروبار کے لیے 20لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، موجودہ حکومت نے اسکیم کو جاری رکھتے ہوئے شرائط اور طریقہ کار بھی سابقہ حکومت کا طے کردہ اپنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے یوتھ لون اسکیم کا جائزہ لیے بغیر ماہرین کی رائے سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کا چیئرمین عثمان ڈار کو بنایا تھا، اس حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم بہترین ہے جو بے روزگاری کے حل میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔
Load Next Story