مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات4افراد ہلاک ہوگئے
سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا 45 سالہ احسان ولد یعقوب...
ماڑی پور میں حادثہ میں45 سالہ احسان ہلاک، نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں4 افراد ہلاک ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 میں سوزوکی پک اپ نمبرKF-0646 کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا 45 سالہ احسان ولد یعقوب ہلاک ہو گیا،متوفی بلدیہ ٹاؤن نمبر3 کا رہائشی تھا، پولیس کے مطابق حادثے کی ذمے دار سوزوکی پک اپ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے سوزوکی پک اپ کے قبضے میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ گڈاپ ٹاؤن کے علاقے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، متوفی صورت شکل سے افغانی نژاد باشندہ لگتا ہے۔
جبکہ سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن بس ٹرمینل کے قریب بلوچستان سے آنی والی بس سے اترتے ہوئے عقب سے آنے والی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے عبد الخالق ولد سلیم ہلاک ہو گیا متوفی کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی متوفی بلوچستان کے علاقے ویندر کا رہائشی تھا جبکہ قائد آباد کے علاقے لانڈھی مظفر آباد کالونی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 35 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔