کراچی میں امن کیلیے متحدہ سے ملکراقدامات کرینگےخورشید شاہ

وفاقی حکومت عوام کومہنگائی، غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کرے

وفاقی حکومت عوام کومہنگائی، غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کرے فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے۔

شہر قائد میں امن وامان کیلیے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم مل کراقدامات کریں گے، وفاقی حکومت عوام کو مہنگائی،غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کرے، حکومت کوطالبان کیلیے پائے جانے والے اپنے اپنا نرم گوشے میں تبدیلی لانا ہوگی،سیاسی اختلافات کوذاتی رنجش میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔




وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہراخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے لیکن ان اختلافات کو اس حد تک نہیں پہنچانا چاہیے کہ یہ ذاتی رنجش میں بدل جائیں۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کو مہنگائی ، افراط زر، غربت اور خسارہ پرقابو پانے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنا ہونگے۔

Recommended Stories

Load Next Story