جمہوریہ انڈونیشیا کا یوم آزادیپرچم لہرانے کی تقریب کاانعقاد

قونصل جنرل نے مختلف کھیلوں میں جیتنے والوں اور رنر اپ میں انعامات...

قونصل جنرل نے آزادی کیلیے جدوجہدکرنیو الے انڈونیشی ہیروزکوخراج تحسین پیش کیا. فوٹو: فائل

جمہوریہ انڈونیشیا کے67 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم لہرانے کی تقریب انڈونیشین قونصلیٹ میں منعقد ہوئی جس میں کراچی میں مقیم انڈونیشین خاندانوں، انڈونیشین طلبا و طالبات، انڈونیشین قونصل خانے کے اسٹاف اور ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ معززین شہر نے شرکت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشیا کے قونصل جنرل رو سالز روسمان عدنان نے آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے انڈونیشی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا، انھوں نے حکومت اور پاکستانی عوام کو65ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی، تقریب میں خوبصورت آفیشل یونیفارم میں ملبوس انڈونیشین نوجوانوں نے انڈونیشیا کے پرچم کو ترانے کے ساتھ لہرایا، اس موقع پر قونصل جنرل نے ان پاکستانیوں کے خاندانوں کو خصوصی اعزازات تقسیم کیے جنہوں نے جنگ آزادی میں اپنی جانیں قربان کیں، قونصل جنرل نے مختلف کھیلوں میں جیتنے والوں اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے،جوکہ پچھلے ایک ماہ سے کراچی میں جاری تھے اس موقع پر کراچی میں انڈونیشین قونصلیٹ جنرل کی سرگرمیوں کے سلسلے میں تصویروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Load Next Story