انتخابی رنجش 3بھائیوں کیخلاف کتے کو قتل کرنے کا مقدمہ درج
مرے کتے کا وٹرنری ڈاکٹر سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا، ملزمان نے میرے 50 ہزار کے کتے کو گولی مار دی، مدعی
وٹرنری انچارج عطا زنٹور کے مطابق کتے کے جسم کے اجزا نکال کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔ فوٹو: فائل
انتخابی رنجش پر 3 بھائیوں کے خلاف کتے کو قتل کرنے کا مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوباگو کے نواحی دیہہ بخشو کلوئی میں ویہوں ولد عبداللہ چانڈیو نے ٹنڈوباگو تھانے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ گائوں کرڑ چانڈیو کے رہائشی 3 بھائیوں اکبر، میر محمد اور غلام حسین چانڈیو نے رپیٹر سے فائر کرکے ان کے 50 ہزار روپے مالیت کے کتے کو مار دیا ہے۔
جس پر پولیس نے تینوں بھائیوں کے خلاف کتے کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق کتے کا وٹرنری ڈاکٹر سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا، وٹرنری انچارج عطا زنٹور کے مطابق کتے کے جسم کے اجزا نکال کر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے روانہ کر دیے ہیں۔ دوسری جانب گائوں کرڑ چانڈیو کے معزز عبدالقادر چانڈیو نے صحافیوں کو بتایا کہ ویہوں چانڈیو کا کتا 2 روز پہلے مر گیا تھا ۔
تاہم سیاسی بنیادوں پر ہمارے گائوں کے افراد کے خلاف کتے کو مارنے کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 11 مئی کے انتخابات میں ہمارے گائوں والوں نے مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار کی حمایت کی تھی اور اب پیپلز پارٹی کے سرکردہ عہدیدار سکندر میمن کی ایما پر ٹنڈوباگو پولیس نے کتے کو مارنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔