ایک وقت تھا جب نوازشریف کا لیڈر میں تھا جاویدہاشمی

عمران مجھے باپ کے برابر عزت دیتے ہیں، ملنے جائوں تو کرسی پکڑ کر کھڑے ہوجاتے ہیں.

پارٹی صدر ہوں، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیوں بنوں،ایکسپریس نیوز پر ’’ٹودی پوائنٹ‘‘ میں گفتگو فوٹو : فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے میرا لیڈر عمران خان ہے۔ نوازشریف نہیں، وہ اسمبلی میں ہمارے لیڈر ہیں۔

پہلے بھی گستاخیاں کرتا رہا ہوں اور اب بھی کرتا رہوں گا۔ عمران خان سے کہا تھا میں دوسروں سے مختلف ہوں کیونکہ میں جہاں بھی رہا ہوں پارٹی کا اثاثہ بن کر رہا ہوں۔ اگر کسی بات پر اختلاف ہوا تو اس کا اظہارکرونگا جس کا انھوں نے مان رکھا ہے ، ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مجھے عمران خان یا نوازشریف کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ میں جاوید ہاشمی ہوں اور رہونگا، میں نے عزت کرنا سیکھا ہے۔ میں تو پرویز مشرف کو بھی پرویزمشرف صاحب کہتا تھا ۔ ایک وقت تھا کہ نوازشریف کا لیڈر میں تھا۔




شہبازشریف کہا کرتے تھے کہ ہم جاوید ہاشمی کے ورکر ہیں، شریف برادران کی سیاست سے آج بھی اختلاف ہے، الیکشن سے قبل میرا تجزیہ تھا نوازشریف وزیراعظم ہوں گے مگر یہ بات انتخابی مہم میں نہیں کہہ سکتا تھا، اگر میں یہ کہوں کہ عمران خان آج بھی مجھے اپنے باپ کے برابر عزت دیتے ہیں تو غلط نہیں ہوگا، میں جب ان سے ملنے جاتا ہوں تو کرسی پکڑ کر کھڑے ہوجاتے ہیں.

اسمبلی میں تقریر کے بعد ان سے ملا تو انھوں نے کہاکہ چند دن میڈیا میں شور ہوگا، پھر معاملہ ختم ہوجائیگا، عمران خان کی حلف برداری میں جائوں گا، ان سے کوئی گلہ نہیں، میں پارٹی کا صدر ہوں، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیوں بنوں، شاہ محمود قریشی کو ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میں نے نامزد کیا، کسی بھی سیٹ پر بیٹھوں، صدر ہوں اور صدر رہوں گا۔
Load Next Story