حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے وفاقی وزیراطلاعات

پی بی اے جمہوری تسلسل کیلیے اپنا کردار برقرار رکھے، تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرینگے

پی بی اے جمہوری تسلسل کیلیے اپنا کردار برقرار رکھے، تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کرینگے فوٹو آئی این پی/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور میڈیا کی آزادی اور جمہوریت کا سفر ساتھ ساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن ( پی بی اے) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کو سہولیات دینے کیلئے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ اقدار کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے سکے۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہم عوام کو درپیش مسائل اور قومی ایشوز کے حل کیلئے میڈیا کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔




اس موقع پر پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے الیکٹرانک میڈیا سے متعلقہ امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس پر وزیراطلاعات نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تمام مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائیگا۔ انھوں نے پی بی اے پر بھی زور دیا کہ پاکستان میں جمہوری تسلسل کیلئے اپنا کردار برقرار رکھے، وزارت اطلاعات ملک میں آزاد اور ذمہ دار میڈیا کے مقاصد کے حصول کیلئے پی بی اے کیساتھ کام جاری رکھے گی۔ اجلاس میں پی بی اے کے ایگزیکٹو اراکین میر ابراہیم رحمان، سلطان علی لاکھانی، طاہراے خان، درید قریشی، میاں عامر محمود، ارشد زبیری اور سیٹھ عبدالجبار نے شرکت کی۔
Load Next Story