کوئی سرکاری افسررکن اسمبلی کی توہین نہیں کرسکتا وزیر داخلہ
قومی اسمبلی کامنتخب رکن ہونے کے باوجود ڈی جی پاسپورٹ آفس نے ان کے ساتھ بدتمیزی اورتوہین آمیز سلوک کیا,خواجہ سہیل منصور
ارکان پارلیمنٹ قابل تعظیم ہیں کسی سرکاری افسرکوکسی منتخب رکن کی توہین نہیں کرنے دیں گے۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ قابل تعظیم ہیں کسی سرکاری افسرکوکسی منتخب رکن کی توہین نہیں کرنے دیں گے۔
ایم کیو ایم کے رکن خواجہ سہیل منصور کی تحریک استحقاق انکوائری کیلیے قائمہ کمیٹی برائے قواعدوضوابط واستحقاق کو بھجوا دی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصورنے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ12جون کو وہ اپنے بھتیجے کے پاسپورٹ کے حصول کیلیے پاسپورٹ آفس اسلام آباد گئے اور ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ سے ملاقات کی مگرقومی اسمبلی کامنتخب رکن ہونے کے باوجود ڈی جی پاسپورٹ آفس نے ان کے ساتھ بدتمیزی اور توہین آمیز سلوک کیاجس سے بحیثیت ممبرقومی اسمبلی ان کااستحقاق مجروح ہوا۔