جیپکاروں کی خریداری پر ڈیڑھ لاکھ تک ٹیکس کی تجویز

850سے 2000 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس لگے گا،انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کی جائیگی

850سے 2000 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس لگے گا،انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کی جائیگی فوٹو: فائل

حکومت نے نئے وفاقی بجٹ میں جیپ اورکاروںکی خریداری پر 10 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ٹیکس عائدکرنیکی تجویزدی ہے۔

پارلیمنٹ میں پیش کیے جانیوالے فنانس بل میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی ڈویژن سات میں ترمیم کرنیکی تجویزدی ہے۔جس کے تحت مذکورہ ڈویژن میں سیکشن 231 بی شامل کرنیکا کہا گیا ہے۔




جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ساڑھے آٹھ سو سی سی تک کی کار اور جیپ کی خریداری پر 10 ہزار روپے، 851 سی سی سے ایک ہزار سی سی تک کی کار اور جیپ کی خریداری پر 20ہزار روپے،1001 سی سی سے 1300 سی سی تک کی کار اور جیپ کی خریداری پر 30ہزار،1301سی سی سے 1600 سی سی تک کی کار اور جیپ کی خریداری پر 50ہزار روپے،1601 سی سی سے 1800 سی سی تک کی کار اور جیپ کی خریداری پر 75ہزار روپے، 1801 سی سی سے 2000 سی سی تک کی کار اور جیپ کی خریداری پر ایک لاکھ روپے، جبکہ 2000 سی سی سے زائد طاقت کے انجن کی حامل کاروں اور جیپ کی خریداری پر ڈیڑھ لاکھ روپے کے حساب سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
Load Next Story